لاہور: 24 گھنٹے میں شہر کے مختلف علاقوں میں چار سو سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، 22 گھروں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری بھی ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہی دن میں 401 کے قریب مختلف وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چوروں نے مختلف علاقوں میں 22 گھروں میں بھی لوٹ مار کی۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 27 افراد سے لاکھوں روپے لوٹے۔
42 شہریوں سے شاہراہ پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے گئے۔ 55 موٹرسائیکلیں چوری اور 3 موٹرسائیکلیں بھی چھینی گئیں۔ مختلف علاقوں میں 6 گاڑیاں چوری اور متفرق چوری کی 246 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے حوالے سے 36 جبکہ منشیات کے 30 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے 44 اشتہاری اور 128 عدالتی مفرروں کو بھی پکڑ لیا۔