سردیوں کا موسم بارش کے مرحلے میں داخل ہونے کو تیار،15 دسمبر سے ایک مغربی ڈسٹربنس بلوچستان میں موسم کی پہلی برف باری لائے گا جس کے بعد ملک بھر میں شدید سردی کی لہر آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 15سے17دسمبر جاری رہے گا۔
15سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والی بارش سے سردی زیادہ ہوگی۔شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد ،خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔