ایم کیو ایم کے الیکشن آفس میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڑی پور مچھر کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے سراج عرف سراجی اور دو ساتھی مارے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے اسلحہ ایک رائفل اور پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتار ی کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 243 ہمایوں عثمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایم کیو ایم کے الیکشن آفس میں پیش آیا، فائرنگ سے ایم کیوایم کے تین کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے