ڈاکوؤں کا کام لوٹنا ہے چاہے ہاتھ کچھ بھی آئے مگر امریکا میں ڈکیتی کا ایسا عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس نے سنا حیران رہ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کی یہ دلچسپ واردات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ہے جہاں اپنے گھر کے باہر کھڑے ایک شخص سے دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص اپنے اپارٹمنٹ کے باہر گاڑی کھڑی کر کے اندر جانے لگا تو 2 نقاب پوش ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے اس کے قریب آئے اور اس سے تمام سامان دینے کا مطالبہ کیا۔

امریکی شہری نے مارے خوف کے مزاحمت نہ کی اور اپنا تمام قیمتی سامان جس میں والٹ، رقم، گاڑی کی چابی اور موبائل فون ان کے حوالے کر دیا جس کو لے کر ملزمان اڑن چھو ہو گئے۔

تاہم کچھ دیر بعد یہی ڈاکو واپس آئے اور لوٹا گیا سامان متاثرہ شخص کو واپس کر دیا۔

ڈاکووں نے کہا کہ ہمیں لگا تھا یہ آئی فون ہے لیکن یہ تو اینڈرائیڈ فون ہے اور ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے