لاہور: چند روز قبل نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمے بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے دوران ملاقات کہا شہباز صاحب میں نے آپ جیسا کوٹ پہن لیا ہے، جس پر شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا بالکل بالکل جبکہ مریم نواز نے کہا انکل یہ کوٹ آپ کو زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا میری صحت اب پہلے سے بہتر ہے،شوگر بھی کنٹرول ہو گئی ہے، جس پر نواز شریف نے کہا آپ ایک زیرک سیاستدان ہیں، اللہ صحت دے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا، مل کر خوشی ہوئی جبکہ شہباز شریف کا کہنا تھا سالک حسین نے عمدہ طریقے سے اپنی وزارت چلائی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے ان کی رہائشگاہ گئے تھے جس میں دونوں جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے