مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن گئے لیکن بات نہیں سنی گئی لیکن اب لاہور ہائی کورٹ میں ان کو چیلنج کر رہے ہیں۔
سعد رفیق نے الیکشن میں تاخیر کو بھی مسترد کرتے ہوئےکہا کہ بدترین حالات میں بھی الیکشن لڑے، الیکشن ایک سکینڈ کی تاخیر کے بغیر 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں ۔