اسلام اباد(زاہد گشکوری، ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم) نیب کے 25 افسران کی خدمات دوسرے اداروں کے سپرد کردی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ ڈپوٹیشن پرجانے والے یہ نیب افسران مختلف سٹیشن پر پچھلے پانچ سال تک ہائی پروفائل کیسزپرکام رہے تھے، یہ نیب افسران سابق چیرمین جسٹس ریٹائڑجاوید اقبال کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان میں چھ افسران مختلف انکوائریاں بھی بھگت رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ان افسران کے پاس کوئی اہم کیسز نہیں تھے، جسٹس جاوید اقبال کے جانے کے بعد ان افسران کو اہم پوسٹوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور انکے ذمہ انویسٹی گیشن نہ رہی تھیں۔
نیب حکام نے بتایا ہے کہ دوسرے اداروں میں جانے والے نیب افسران میں ڈائریکٹرجنرل نیب میجرریٹائرشہزاد بھی شامل ہیں، جسٹس جاوید اقبال کے دورمیں ڈائریکٹرجنرل نیب میجرریٹائرشہزاد نے لاہور میں تمام ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کی نگرانی کی تھی۔
جس میں شریف خاندان، چوہدری برادرز اور شوگرسکینڈل کیس شامل تھے، دوسرے افسران میں احمد باجوہ، کاشف گوندل، سلیم پاشاہ، احمد حسن، ضیا تورو، مسٹر سروچ شامل ہیں جو دوسروں اداروں میں ڈپوٹیشن پر بھیجے گئے ہیں۔