مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ کیا پیپلزپارٹی یہ کہہ سکتی ہےکہ جیسا کراچی کو بنایا ہے ویسا پورا ملک بنائیں گے؟

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ویں ترمیم ادھوری ہے، ن لیگ اٹھارہویں ترمیم کو مکمل کرےگی، پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم سے متعلق خوف پھیلانا چاہتی ہے، ن لیگ کا مقصد اٹھارہویں ویں ترمیم کی اصل روح پر عمل درآمد کرانا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےکراچی کی رونقیں بحال کیں، ہم بلدیاتی حکومت کی مضبوطی کے لیے اٹھارہویں ترمیم کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کو ن لیگ مکمل کرےگی، مرکز سے صوبوں تک اختیارات گئے لیکن صوبوں سے نچلی سطح تک اختیارات نہیں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے