ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 12 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی مقامی مارکیٹ میں 172 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے ہو گئی۔دریں اثنا چاندی کی قیمت ملک میں بغیر کسی رد و بدل کے 2580 روپے فی تولہ اور 2211.93 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے