ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر 2 ہزار 200 روپے بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 200 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار886 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے پاکستان میں ڈالر کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کے باعث سونے کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی ہوئی۔ دوسری جانب پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر زائد نرخ جاری کیے جانے خلاف آل پاکستان جیم ایڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ای) نے گزشتہ روز ایک ہفتے کے لیے سونے کے یومیہ نرخوں کے اجرا کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حاجی ہارون رشید چاند نے جمعرات کوایسوسی ایشن کی جانب سے سونے کے ریٹ جاری کئے۔

ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق ایک تولہ سونے کے نرخ بالترتب 200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار300 روپی ہو گئے جبکہ 10گرام سونے کے بھاؤ 171 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 76 ہزار869 رہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت13 ڈالر بڑھنے کے بعد ایک ہزار 1972 ڈالر ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کے دام 2550 روپے پر مستحکم رہے۔مزید برآں ملکی درآمدات کنٹرول کرنے اور برآمدات و ترسیلات زر بڑھنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیںاور اس وجہ سے ملکی کرنٹ اکائونٹ خسارے میں ماہانہ بنیاد پرنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ خسارے کاحجم 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہا،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارہ 2 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔مرکزی بینک کے مطابق موجودہ مالی سال کرنٹ اکائونٹ خسارے کا مجموعی ہدف 6 ارب ڈالر مقرر ہے اگست 2023 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بہتری آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے