کاروباری ہفتے کے پانچویں دن ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں سونا 2ہزار400روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 سے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2ہزار 837روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 63 ہزار 237 روپے کا ہوگیا دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1811 ڈالر کا ہے۔