ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1891 ڈالر ہوگئی۔

عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے کے بعد 197102 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے