ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل 5ویں روز اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے ہے۔ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونے قیمت میں 6 ڈالر فی اونس کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا 300 روپے مزید مہنگا ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کمی ہوئی جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1994 ڈالر کی سطح پر آگئی، لیکن عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے باوجود کل پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی تھی۔

جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی، جبکہ اب یہ قیمت مزید بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے ہوگئی۔ مزید برآں پاکستان میں چاندی کی قیمتیں بغیر کسی ردوبدل برقرار ہیں، فی تولہ 2750 روپے اور فی دس گرام 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم ہیں۔
یاد رہے گزشتہ سے پیوستہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالرز کمی سے 1900 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت ایک ہزار 200 روپے اضافہ سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافہ سے ایک لاکھ 92 ہزار901 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے