سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 11 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 2008 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 653 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے