پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی ہوگئی، تین روز کے دوران فی تولہ نرخ 3 ہزار 800 روپے بڑھ چکے ہیں۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 97 ہزار روپے پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونا 429 روپے بڑھ کر ایک لاھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان میں ہفتے سے منگل تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 12 ڈالر کمی سے 1832 ڈالر پر آگئے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 2150 روپے اور دس گرام 17.14 روپے بڑھ کر 1843.27 روپے کی کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 21.76 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے