سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،24 قیراط ایک گرام سونا 222.08 ریال، 22 قیراط 203.58 اور18 قیراط 166.56 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 194.32 ریال رہی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,865.94 ریال،22 قیراط کی گنی 1,954.32 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,131.99 میں فروخت کی جاتی رہی۔
یار دہے کہ ہفتے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 843 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی۔