پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کاروں کی فروخت میں واضح کمی ہوئی ہے۔
پاما کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال جنوری کے مقابلے رواں سال جنوری میں کار فروخت میں 47 فیصد کمی ہوئی۔
پاما کے مطابق دسمبر 2022 کے مقابلے جنوری 2023 میں کار فروخت 37 فیصد کم رہی اور جنوری میں کار فروخت 11500 یونٹس رہیں۔