ٹیمپرڈ گاڑیاں قانونی طریقے سے خریدنے والوں کیلئے بُری خبر  آ گئی ہے کیونکہ اب  ٹیمپرڈ شدہ چیسز نمبر یا نئی مہر والی گاڑی غیر قانوی تصور ہوگی ،  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے فنانس بل میں شامل قانونی تجویز کی حمایت کر دی  ہے ، ایسی گاڑی پکڑے جانے پر اسمگل شدہ ہی قرار پائے گی اور اسے تلف کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین ایف بی اار نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ  ٹیمپرڈ شدہ چیسز نمبر یا نئی مہر والی گاڑی غیر قانونی تصور ہوگی،  ایسی گاڑی پکڑے جانے پر اسمگل شدہ ہی قرار پائے گی،  کسی بھی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کیساتھ رجسٹریشن غیر قانونی تصور ہوگی،  گاڑی ضبط کرنے کے بعد اسےتلف کر دیا جائےگا،  ایسی گاڑی کو آگ لگا دینی چاہئے ورنہ سپیئر پارٹس فروخت ہوں گے،  ضبط کی گئی گاڑی کو دوبارہ آکشن نہیں کیا جاسکے گا۔ قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ گاڑی ضبط کرکے اسے اگلے 30 دن میں تلف کر دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے