بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ پانچ شہروں میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل ،
کوئٹہ سٹی ، پشین ، قلعہ سیف اللہ اور صحبت پور میں تعمیر شدہ گھر متاثرین کے حوالے کر دئیے گئے ،
غیر سرکاری فلاحی ادارے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے تعمیر کردہ گھروں کی چابیاں سیلاب متاثرین کے حوالے کی گئیں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب
سیلاب متاثرین کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان
ایسے اداروں کی ہر ممکن معاونت اور حوصلہ افزائی کریں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وفاقی حکومت کا بحالی منصوبہ تعطل کا شکار ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہر ملاقات میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق استفسار کرتے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
وفاقی حکومت یہ منصوبہ ہمارے حوالے کرے ، 8 سے 9 ماہ میں مکمل کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچا کر متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ کی طرز پر گھروں کی تعمیر مکمل کرکے غریب متاثرین کے حوالے کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان
سندھ حکومت یہ کام کرسکتی ہے تو ہم بھی یہ استعداد کار رکھتے ہیں بحالی منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لئے عظیم الشان ادارہ قائم کریں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
اس مقصد کیلئے بلوچستان حکومت بلا معاوضہ اراضی فراہم کرے گی ، وزیراعلٰی میر سرفراز بگٹی
کشمیر میں زلزلے کے وقت پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی تھی ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے لوگوں نے مشکل وقت میں کشمیر بھائیوں کا دکھ بانٹا ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ نے بلوچستان کے لوگوں کی مدد کرکے بے لوث خدمت خلق کا قرض لوٹا دیا ، وزیر اعلٰی بلوچستان
اس کارخیر میں حصہ لینے والے تمام ڈونرز، شخصیات، مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان بدل رہا ہے اور بدلے گا ہم سب ملکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خطاب
تقریب میں چئیرمین کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے ادارے کی خدمات سے آگاہ کیا
صوبائی وزراء میر محمد سلیم خان کھوسہ، میر عاصم کرد گیلو ، پارلیمانی سیکرٹری حاجی برکت رند، پاکستان پیپلزپارٹی کے سئنیر رہنماء سید اقبال شاہ کی شرکت
