آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور اہم میچ آج نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیل رہی ہے۔

کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قومی ٹیم کو نیٹ رن ریٹ میں امریکا سے آگے نکلنے کے لیے یہ ہدف 13 اعشاریہ 5 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستانی بیٹرز سست روی کے باعث ایسا نہ کرسکے اور 14 اوور میں 81 رنز ہی بناسکے۔

ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو نا صرف اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ اس کے ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کی دعا بھی کرنا ہوگی کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا سفر یہی ختم ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے