اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام اباد پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے تینوں بیٹوں کو جمعہ کو گرفتار کیا۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیٹوں کے ساتھ ساتھ سردار صغیر چغتائی کے بیٹوں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں شیراز خان نامی شخص نے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

سردار تنویر الیاس کے ترجمان نے بتایاکہ بے بنیاد مقدمات بنا کر سردار تنویر الیاس خان اور ان کے فیملی ممبران کو پولیس تنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار کی حدود سے مشیر آزاد کشمیر حکومت سردار احمد صغیر کے بھائی سردار عفیف صغیر کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کے حکومتی مشیر احمد صغیر خان کو بھی گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے