پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کے پلے آف کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پلے آف کے 4 میچز کے لیے انگلینڈ کے 3 وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ان وینیوز میں مانچسٹر ، برمنگھم اور اوول لندن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پلے آف کرانے سے پی ایس ایل کو کئی معاملات میں فائدہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کے نیوٹرل وینیو کا مقصد پاکستان اور بھارت کے شائقین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ پی ایس ایل کی جنرل کونسل اجلاس میں آسٹریلیا کے وینیو پر بھی بات ہو ئی ہے۔ پی ایس ایل کے پلے آف کے نیوٹرل وینیو پر مزید مشاورت کی جائےگی، اس پر پی ایس ایل کی ونڈو اور نیوٹرل وینیو پرگورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو کی تجویز کی گئی ہے۔ پی ایس ایل 17 اپریل سے 20 مئی تک ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے