سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں صدر آصف زرداری کو سندھ میں سب اچھا ہونے کی رپورٹ دی گئی جبکہ صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو واضح احکامات دیتے ہوئے کہا کہ زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے، کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، سندھ حکومت کو وفاق سے جو بھی اسلحہ اور سہولیات چاہیے دیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ صدر آصف علی زرداری نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف ایسا آپریشن چاہتے ہیں جس سے عوام مطمئن ہوں، یہ نہ سمجھا جائے کہ امن وامان پر یہ ایک اجلاس ہے، ہر ماہ امن وامان پر جائزہ اجلاس کروں گا، وزیراعلی صاحب اسپیشل آپریشن شروع کرکے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانیں آپریشن کے واضح نتائج آنے چاہئیں تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو۔ صدر زرداری نے کہا کہ چوری اور چھینی گئی گاڑیاں اور موبائل فون کیسے مارکیٹوں میں فروخت کی جاتی ہیں، پولیس دیگر ایجنسز آگاہ ہیں حیرت ہے پولیس اس طرح کے جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہے پولیس چوری شدہ گاڑیوں اور موبائل سیٹوں کے کاروبار میں ملوث لوگوں اور مارکیٹوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے۔ فوراً کارروائی شروع کریں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ کشمور میں رینجرز تعینات کردی ہے کشمور پل کی تعمیر والا ٹھیکیدار ڈاکوﺅں کے خوف سے کام نہیں کررہا۔ صدر مملکت نے6 آئی جی اور ڈی جی ریِنجرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار اورمزدوروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں تمام وسائل اور سہولیات دیں گے پولیس اور ریِنجرز سے رزلٹ چاہیے ڈی جی صاحب آپ کو کیا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے