پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہناتھاکہ نوازشریف کے بارے میں اکثریت چاہتی ہے وہ جماعت کی ذمہ داری سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کہا کہ فوج سےجلد بات کریں گے، اس بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی، بانی پی ٹی آئی بانی کا وتیرہ ہےکہ ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پیروں پر ہوتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں سیاست دانوں کو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے