ایرانی صدر کی آمد پر کراچی کے بعد لاہور میں بھی کل (بروز منگل) مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

خیال رہےکہ کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی جائیں گے جہاں وہ مزار اقبال اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے