وفاقی حکومت نے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو ججز انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔
سابق چیف جسٹس جیلانی نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو اس پیش رفت کی تصدیق بھی کردی ہے، سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
حکومت کی طرف سے درخواست آئی تھی جسے میں نے قبول کر لیا ہے، یہ ایک بھاری ذمہ داری ہے، میں قانون اور آئین کی روشنی میں نبھاوں گا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں یہ کمیشن تشکیل دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی اس ضمن میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات ہوئی تھی جس پر معاملے کی تحقیقات کرنے پر زور دیتے ہوئے کمیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کمیشن بنا نیکی منظوری دے دی گئی اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سر براہ مقرر کر دیا گیا ہے۔