پولیو ایمرجنسی اپریسشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو کی مہم آج بروز پیر سے شروع ہو گی مہم کے دوران 26لاکھ55ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے بلوچستان میں 2021 کے بعد تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ڈھائی سال بعد سال 2023 کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں پولیو مہم انتہائی اہم ہے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے اور بچوں کو اس سے محفوظ کیا جا سکے پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہو جاتا والدین سے گذارش ہے پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی ضرور مکمل کروائیں تاکہ وہ پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے