نگران حکومت نے بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اورتقرریوں پر پابندی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تبادلوں اور تقرریوں سے روک دیا۔
ذرائع نے بتایاکہ پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کےلیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کوخط لکھ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں میں کسی قسم کی پوسٹنگ اورٹرانسفرز کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کا فیصلہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کے مطابق بجلی چوری کےخلاف مہم کی کامیابی اورتسلسل کیلئے تبادلوں اور تقرریوں پرپابندی ضروری ہے، حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی تھی۔