کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے ہیں۔
کویتی وزیراعظم نے استعفیٰ نئے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح کو پیش کیا۔
امیر کویت نے نئی حکومت کی تشکیل تک کابینہ کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
قبل ازیں کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔
اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معشیت اور سلامتی کی صورتحال کی حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا۔
عوامی زندگی سے براہ راست تعلق والے حالات کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔