بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس پھر بے قابو ہو گیا جس کی وجہ سے وہاں کی حکومت نے کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کورونا کے نئے کیسز میں مبتلا زیادہ تر مریضوں میں ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی کے ساتھ کئی پابندیوں کا اعلان کیا ھیاہے۔
ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔
ریاستی حکومت لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع پر پابندی عائد پر بھی غور کر رہی ہے جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔
کیرالہ کی ریاستی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کہا ہے کہ کھانسی، بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوں تو اسپتال سے رجوع کریں اور چند روز تک اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔