ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1919 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 500 ہو گئی۔

ادھر دس گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 2486 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 1 ہزار 930 روپے پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے