ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1927 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 221100 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 558 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے