ملک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر2 لاکھ 27 ہزار250 روپے ہوگئی۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں 2 ہزار 250 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کا کم ہوکر2 لاکھ 27 ہزار250 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1758 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 94 ہزار 830 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4ڈالر کم ہوکر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم لیوی، ٹیٹرا پیک دودھ اور کھانے پکانے کے تیل پر ٹیکس سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے، ٹیٹراپیک دودھ پر 9 فیصد ٹیکس نہیں لگایا، دودھ پر سیلز ٹیکس لگانے کی صرف تجویز تھی جسے مسترد کردیا گیا جب کہ کھانے پکانے کے تیل سے سیلزٹیکس ختم نہیں کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا، نئے ٹیکس اقدامات صرف 200 ارب روپے کے ہیں جن میں 175 ارب ڈائریکٹ ٹیکسز ہیں، 9200 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حساب کتاب سے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ بجٹ میڈیا ٹاک کا مقصد ابہام دور کرنا ہے، نجی شعبہ ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، بجٹ کے بعد ایف بی آر میں دو کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر بزنس اور ٹیکنیکل کمیٹیوں کا آج اعلان کریں گے، دونوں کمیٹیاں پیر سے کام شروع کر دیں گی، بجٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے کاروباری طبقے کے تحفظات دور کریں گے، کمیٹیاں بجٹ کی منظوری تک کام کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے