پاک بحریہ نے بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا۔

ملکی بحری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ ہر دم چوکس اور تیار ہے، پاکستان نیوی نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا۔

پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

دوسری جانب خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 اپریل کی رات بھارت کی جانب سے فضائی حملے کی اطلاعات تھیں،اندازے ہیں کہ جنگ ایل اوسی تک محدود رہے گی۔

بولے کہ مودی اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں، دونوں کے لیے بہت زیادہ نفرت پائی جاتی ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملہ ہواتو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، اور ہمارا جواب زیادہ سخت ہو گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اس وقت ذاتی اور ووٹوں کی جنگ لڑرہا ہے،اس نے کوئی غلطی کی تو ایسا جواب دیں گے جوتاریخ میں لکھا جائیگا۔

وزیردفاع نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سلامتی کو خطرہ ہواتوپوری طاقت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے