لاہور میں نوجوان چلتی ٹرین میں سیلفی لیتے ہوئےکھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگیا،پولیس نے شناخت کی کوشش شروع کردی۔
پولیس کےمطابق واقعہ ہلوکی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا،چلتی ٹرین کے دروازے کے قریب کھڑے ہوکر سیلفی لیتے ہوئے نوجوان کھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگیا۔
نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی،ریسکیو ٹیموں نے لاش پولیس کے حوالے کردی۔