بھارتی اداکارہ نے پیسے واپس نہ کرنے پر بالی وڈ پروڈیوسر کو سر عام چپل دے ماری

بھارتی اداکارہ روچی گجر نے بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر مان سنگ کو سرعام چپل دے ماری۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ روچی گجر ممبئی میں فلم کے پریمیئر میں پہنچیں اور پروڈیوسرز سے اپنے پیسے واپس دینے کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ نے بتایاکہ اداکار و ہدایتکار کرن سنگھ نے 2023 میں ایک پروجیکٹ ساتھ پروڈیوس کرنے کے بہانے 24 لاکھ بھارتی روپے لیے، وعدہ کیا تھا کہ منافع میں سے رقم بھی دی جائے گی لیکن نہ وہ پروجیکٹ شروع ہوا اور نہ ہی پیسے واپس کیے گئے۔

اس دوران اداکارہ نے پروڈیوسر مان سنگھ کو چپل دے ماری اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مان سنگھ نے کرن سنگھ کے ساتھ فلم  سو لانگ ویلی پروڈیوس کی ہے اور اداکارہ اسی فلم کے پریمیئر میں پہنچ کر احتجاج کیا جہاں یہ واقعہ رونما ہوا۔

اداکارہ نے ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں کرن سنگھ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا لیا جس کے بعد پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے