بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے، گورنر کے پی فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جیل سے باہر آنے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں دھرے بندی کا شکار ہے، پی ٹی آئی والے 5 اگست کے احتجاج کے لیے 20 گاڑیاں بھی نہیں لاسکتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں علی امین گنڈاپور کو ٹف ٹائم ملا، فاٹا معاملات کے حل کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے، فاٹا انضمام کے وقت کے وعدے کے مطابق مختص فنڈز جاری کیے جائیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے میں امن و مان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، تاجروں مقامی رہنماؤں اور شہریوں سے بھتہ لیا جارہا ہے، ڈی آئی خان میں شام کے بعد شہری گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں کی تمام تر توجہ پنجاب پر مرکوز ہے، لیپ ٹاپ، یوتھ اسکیم، دانش اسکول منصوبوں میں کے پی کو نظر انداز کیا گیا، کے پی میں ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش غیرمعیاری ہوئی، معیاری گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل وہاں نہیں ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے