لاہور : پیسوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر سسرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، بالوں سے پکڑا اور سردیوارمیں دے مارا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں سسرالیوں کا بہو پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا، شوہر نے اپنی بیوی سے پیسوں کا مطالبہ کیا، پورا نہ ہونے پر تشدد کیا۔
شوہر نے تشدد سے بیوی کو لہو لوہان کردیا اور قریب بیٹھے سسر نے بھی نابچایا تاہم واقع کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں تھانہ شفیق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گہا کہ شوہر انور محمود اور سسر غلام حسین جوئے کے پیسے ہارنے پر بہو کو اس کے والد سے پیسے منگوانے کا مطالبہ کرتے رہے بہو نے اپنےوالد سے پیسے نا منگوائے تو شوہر تشدد کرنے لگا۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ شوہر انور محمود نے اپنی بیوی کوبالوں سے پکڑا اور سردیوارمیں دے مارا، جس سے سر پر گہری چوٹ آئی۔
شوہرنے طیش میں آکر لاتوں اور گھوسوں اور بیلٹ سے بھی تشدد کیا، بعد ازاں شوہراورسسر کے تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان عبوری ضمانت پرہیں اور مقدمہ خارج کروانے کے لئے مختلف لوگوں سےدباؤکی کوششیں کر رہے ہیں۔