کوئٹہ: بغیر نمبر پلیٹ و نان رجسٹریشن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ایس ایس پی ٹریفک

کوئٹہ: ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور اس قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور مکمل کاغذات کا ساتھ رکھنا ضروری ہے، ٹریفک پولیس اس حوالے سے خصوصی مہم بھی شروع کر رہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو مؤثر اور محفوظ بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی ٹریفک نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے