تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپیں شدید، 32 افراد ہلاک، ڈیڑھ سو کے قریب زخمی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھرپیں شدت اختیار کر گئیں، فضائی حملے بھی شروع کردیئے گئے، مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جھڑپیں جاری ہیں، فضائی حملے بھی شروع ہوگئے، تھائی لینڈ کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے کمبوڈیا میں کئی مقامات پر بمباری کی.

رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی، 130 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے باعث سرحدی علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے، اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، کئی سرحدی قصبے ویران ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ملائیشیا کی جانب سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، کمبوڈین وزیراعظم نے ملائیشیا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی جانب سے جنگ بندی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے