بلوچستان مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے کی تیاری مکمل

کوئٹہ :محکمہ پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر تیاریاں مکمل

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی ہدایت پر بارشوں سے قبل ہی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، ،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق

کوئٹہ :کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق

کوئٹہ :متعلقہ اضلاع میں ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے ،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق

کوئٹہ :صوبے کے 6ڈویژنل ہیڈکواٹرزمیں تعمیر کا عمل ہوچکا ہے،جن میںجلد امدادی سامان بھی پہنچادیا جائے گا،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق

کوئٹہ :ہیڈاکواٹرز اپنے متعلقہ اضلاع میں فوری طورپر امدادی سامان پہنچائیں گے،فیصل طارق یوسفزئی

کوئٹہ :ڈویژنل ہیڈکواٹرز کے قیام سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں معاونت حاصل ہوگی،فیصل طارق یوسفزئی

کوئٹہ :کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ڈویژنل ہیڈ کواٹرز بغیر کسی تاخیر کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن کرسکیں گے ،ڈائریکٹرپی ڈی ایم اے بلوچستان

کوئٹہ :کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کا کنٹرول 24گھنٹے فعال رہے گا،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے