ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد زاہدان میں واقع عدالتی کمپاؤنڈ میں گھس پر ججز کے چیمبر میں فائرنگ کرتے رہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
جوڈیشل کمپاؤنڈ پر دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔