چکوال کے لکھوال ڈیم میں سیلفیاں لیتے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطا بق لکھوال ڈیم میں نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے، اسی دوران دونوں نوجوان پاؤں پھسلنے سے ڈیم میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو منتقل کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔