عدالتی معاملات 2 شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیرِ غور ہے : چیف جسٹس پاکستان

اسلام آبا: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نےکہا ہےکہ عدالتی معاملات  2  شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیرِ غور  ہے ۔

اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ مقررہ وقت میں کیسز کو حل ہونا چاہیے اسی لیے عدالتی معاملات 2 شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیرِ غور ہے ۔

 

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات وقت طلب ہوتی ہیں ۔

چیف جسٹس  کا کہنا تھا کہ قانون کے بہترین ماہرین روز کی بنیاد پر کیسز سن رہے ہیں، عدلیہ کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو آگے لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے