سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے پارڑئی میں کارروائی کی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ فورسز کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اجمل، وقاص اور عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔