بی وائے ڈی نے پاکستان میں ’شارک 6‘ متعارف کروادی، قیمت کا بھی اعلان کردیا

کراچی: الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں اپنی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی)  ’شارک 6‘  متعارف کروادی۔

بی وائے ڈی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ’شارک 6‘ پاکستان میں پک اپ ٹرکس کی گیٹیگری میں پہلی پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

بی وائے ڈی کے مطابق اس گاڑی میں الیکٹرک گاڑیوں کی ایفیشنسی اور روایتی گاڑیوں کی طاقت کو یکجا کیا گیا ہے اور یہی چیز اسے اس کیٹیگری کی دیگر گاڑیوں سے ممتاز کرتی ہے۔

اس گاڑی کا ہائبرڈ سیٹ اپ ڈرائیورز کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق بیٹری یا انجن کی پاور استعمال کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے