کوئٹہ: نواں کلی سے اغوا ہونے والا بچہ ڈھاڈر سے بازیاب

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سے اغوا ہونے والا بچہ ڈھاڈر سے بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ گھریلو تنازع کا نتیجہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق، بچے کو اس کا دادا نانا کے گھر سے اٹھا کر اپنے گھر لے جارہا تھا، جس پر بچے کے ماموں نے اغوا کی شکایت درج کروائی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی اور بالآخر بچے کو ڈھاڈر سے بازیاب کروا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور فریقین کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے