اسلام آباد : انسداد دِہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں تحریک انصاف رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈار ، و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےسینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استنی کی درخواست منظورکرلی اور کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے