بلوچستان واقعہ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں دہرے قتل کے معاملے پر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق دہرے قتل کے معاملے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی سید وزیر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیمبر میں پیش ہیں۔

اس کےعلاوہ ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ اورکیس کے تفتیشی افسر  بھی چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔

تفتیشی افسر سمیت دیگر حکام نے  چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو کیس میں پیشرفت،گرفتاریوں اور قبرکشائی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت آئی جی پولیس کو طلب کیا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر کہا جاتا رہا کہ نوبیاہتا جوڑا تھا لیکن ایسا نہیں تھا، مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی، قتل ہونے والے مرد کے بھی 4، 5 بچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے