ڈیغاری واقعے میں ملوث 20 ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

بلوچستان کے علاقے ڈیغاری میں مرد اور خاتون کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث 20 ملزمان کی نشاندہی ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں 20 ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے، واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 13 ملزمان گرفتار جبکہ دیگر کو پکڑنے کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ہونے والوں میں سردار شیرباز ساتکزئی اور مقتولہ کا کزن بھی شامل ہے، مقتولہ خاتون کا بھائی جلال تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیغاری میں سردار کے فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں سنجیدی ڈیغاری مارگٹ لا کر قتل کیا گیا تھا، قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج ہے۔

مقتولین کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت متعلقہ ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ دونوں کے فائرنگ سے قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی، پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے